بیجنگ ( انٹر نیشنل ڈیسک )چینی حکومت کی طرف سے ہانگ کانگ میں پولیس اور مظاہرین کے مابین پرتشدد تصادم کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔ بیجنگ میں چین کے اس خصوصی انتظامی علاقے سے متعلقہ امور کے دفتر کے ایک ترجمان نے کہا کہ اہم ترین بات ہانگ کانگ میں قانون کی عمل داری اور عوامی نظم و ضبط کی بحالی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان پرتشدد واقعات کی وجہ ایسے ’انتہا پسند عناصر کی طرف سے طاقت کا استعمال‘ بنا، جنہوں نے وہاں سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔
چین کی طرف سے ہانگ کانگ میں پرتشدد مظاہروں کی شدید مذمت
Jul 30, 2019