ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ:پی سی بی نے قومی ٹیم کے شیڈول کا اعلان کردیا

Jul 30, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پاکستانی میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ایشز سیریز کے آغاز سے آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ متعارف کروائی جارہی ہے۔ دنیا بھر کی 9 ٹاپ ٹیمیں چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی۔ ہر ٹیم دوسال میں ہوم اور اوے کی بنیاد پر چھ سیریز کھیلے گی۔ٹاپ کرنے والی دو ٹیمیں جون 2021ء میں ایونٹ کا فائنل کھیلیں گی۔ پاکستان کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے: اکتوبر، 2019ء میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا (دو ہوم میچز)، نومبر 2019ء میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا (دو اوے میچز)، جنوری 2020ء میں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش(دو ہوم میچز)، جولائی اگست 2020ء میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ( تین اوے میچز)، دسمبر 2020ء میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ( دو اوے میچز)کھیلے گی۔

مزیدخبریں