مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ جس پر عوام نے آزاد کشمیر حکومت کیخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے کوہالہ پل پر 5 گھنٹے دھرنا دیا۔ مظفر آباد سے اسلام آباد آنے والی سڑک بلاک کر دی۔ ٹریفک بلاک ہونے کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا۔ ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے کئی ایمولیس بھی ہسپتال بھی بر وقت نہ پہنچ سکیں۔