اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیرمواصلات وپوسٹل سروسزمرادسعیدنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ موجودہ قیادت حکومتی طریقہ کارکابہترماڈل پیش کررہی ہے اورشفافیت کے ذریعے کرپشن پرقابوپانے کیلئے موثراقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گڈگورننس کے ذریعے ہی ملک کوترقی یافتہ بنایاجاسکتاہے۔پیرکونیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مرکزی دفترمیں ای بلنگ (E-Billing) سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ اس سے رقم کی ادائیگیوں میں شفافیت کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کرپشن کوبھی کنٹرول کیاجاسکے گااوروقت کی بچت کے علاوہ ادائیگیوں کے طریقہ کارپراٹھنے والے اخراجات بھی کم ہونگے۔ای بلنگ کاآغازنیشنل ہائی وے اتھارٹی وزارت مواصلات کاگڈگورننس کی جانب ایک اہم قدم ہے۔وفاقی سیکرٹری مواصلات جوادرفیق ملک،چیئرمین این ایچ اے کیپٹن(ر)سکندرقیوم اوروزارت مواصلات اوراین ایچ اے کے سینیئرافسران بھی اس موقع پرموجود تھے جبکہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی کثیرتعداد بھی موجودتھی۔اس موقع پرE-Billingسسٹم سے متعلق تفصیلی بریفنگ میں بتایاگیا کہ ای بلنگ سسٹم کے تحت ٹھیکیدار،این ایچ اے ای بلنگ پورٹل پربل جمع کرائے گااورکنسلٹنٹ بل کی تصدیق کرے گا۔اس کے بعدپراجیکٹ اتھارٹی بل کوچیک کرے گی،فنانس ونگ ضروری کارروائی کے بعدمنظوری دے گاجس کے بعدبل کی ادائیگی ممکن ہوگی۔ای بلنگ سسٹم سے کاغذکے استعمال کی بھی بچت ہوگی۔
گڈگورننس کے ذریعے ہی ملک کوترقی یافتہ بنایاجاسکتاہے،مرادسعید
Jul 30, 2019