حکومت ملک کوترقی کے راستے پرگامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے،عامرکیانی

اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت)حکومت ملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہونے لگے گا مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان 70 سالوں سے لیڈر شپ سے محروم تھا عمران خان کی قیادت میں پاکستانی عوام کو ایک عظیم لیڈر مل گیا ہے ۔حکومت کاروباری طبقہ کو سپورٹ کر رہی ہے بہت جلد بڑے بڑے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے آرہے ہیںآپ لوگ ملک میں سرمایہ کاری کریںحکومت آپ کو مکمل تخفظ فراہم کریگی ان خیالات کا اظہارسابق وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے گلبرگ مال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ میں گلبرگ مال کی انتظامیہ چیئرمین فیاض خان اور رانا شاہد حبیب کو عظیم الشان منصوبہ شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔گلبرگ مال پاکستان کی تاریخ کا عظیم الشان منصوبہ ہے تقریب سے گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی کے جوائنٹ سیکرٹری اے۔ آر۔ ناصر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم ہے کہ گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی تعمیرو ترقی اور ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے دنیا بھر سے سرمایہ کار گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ گلبرگ مال کے چیئرمین فیاض خان اور رانا شاہد حبیب کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ چیئرمین فیاض خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلبرگ مال ایک شاہکار منصوبہ ہے آپ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کریں ہم اپنے سرمایہ کاروں کو ا یک ا یسا عظیم الشان منصوبہ دینا چاہتے ہیں کہ لوگ ہمیں صدیوں یاد رکھیں گلبرگ مال ،رانا شاہد حبیب نے کہاکہ گلبرگ مال پاکستان کی تاریخ میں سب سے خوبصورت منصوبہ ہے جس میں زندگی کی تمام ضروریات کو مدِنظر رکھ کر تعمیر کیا جا رہا ہے

ای پیپر دی نیشن