اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) منگلا ہائیڈرو پاورپاورٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے منصوبے پر 10کروڑسے زائدروپے خرچ ہونگے۔سی ڈی ڈبلیو پی نے2013میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی جس کی لاگت کا مجموعی تخمینہ 48کروڑروپے سے زائدتھا جس میں 15کروڑ50لاکھ روپے کی غیرملکی امدادبھی شامل ہے۔اس منصوبے کے لئے10کروڑ10لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔اس منصوبے کی تکمیل سے پن بجلی کی اس منصوبے کو بہتر بنانے کے لئے تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔
منگلاہائیڈروپاورٹریننگ منصوبہ کے لئے10کروڑ10لاکھ روپے مختص
Jul 30, 2019