اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ پیر کو ہونے والی اس ملاقات میں چئیرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد اور موجودہ صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔