اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے طیارہ حادثہ میں انشورنس کی رقم دوگنا کرنیکی سفارش کر دی۔ انشورنس کمپنی اب 50لاکھ کی بجائے ایک کروڑ روپے فی کس ادا کرے گی۔ طیارہ حادثہ کے 97میں سے 22جاں بحق افراد کے لواحقین نے کلیم کیا ہے۔ ممکنہ طور پر انشورنس کمپنی آ ج معاملے کو حتمی شکل دے گی۔