پرویز الٰہی سے ملاقات، تحفظ بنیاد اسلام بل آپ کی ذاتی کاوش کا نتیجہ: پیر امین الحسنات

Jul 30, 2020

لاہور (نامہ نگار خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے پیر امین الحسنات شاہ آف بھیرہ شریف نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے تحفظ بنیاد اسلام بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی ذاتی کاوش کا نتیجہ ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی ہمیشہ دین اسلام کی خدمت میں پیش پیش کرتے ہیں اور ہمیشہ ان معاملات پر اپنی آواز بلند کی ہے۔ ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی شریک تھے۔ سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے پیر امین الحسنات شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ سمیت تمام علماء کرام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس بل پر اپنی قیمتی آراء سے میری رہنمائی فرمائی۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے ہے کہ ہماری ان کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کا مقصد بھی اسلام کو تمام منفی عناصر سے محفوظ رکھنا ہے۔

مزیدخبریں