2 برس کی کارکردگی ماضی کے 30 سال سے بہتر: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور میڈیا حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے اقدامات کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کی 2 برس کی کارکردگی ماضی کے30 سالہ دورسے بہت بہتر ہے۔ حکومتی اقدامات کو بہتر انداز میں عوام کے سامنے لانے کیلئے میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ میڈیا کی تعمیر ی تنقید سے رہنمائی ملتی ہے۔ کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ قومی وسائل کے غلط استعمال کی سابقہ روایت کو ختم کردیا ہے۔ عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اور اب عوام پر ہی صرف ہو رہا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے۔ اے پی سی کی آڑ میں غیر فطری اتحاد کی داغ بیل ڈالی جا رہی ہے۔ یہ عناصر اپنی کرپشن کے داغ چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ اے پی سی کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی۔ عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے میں گڈگورننس کونسل تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کونسل کے سربراہ ہوں گے جبکہ صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، یاسمین راشد، یاسر ہمایوں، مراد راس، فیاض الحسن چوہان، انصر مجید خان نیازی، مشیر آصف محمود، اراکین پنجاب اسمبلی سید یاور عباس بخاری، عائشہ چوہدری، ملک تیمور مسعود، واثق قیوم عباسی، چوہدری محمد عدنان، محمد لطیف نذر اور سیکرٹری گڈگورننس کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کرنل (ر) اعجاز منہاس کونسل کے ممبران ہوں گے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت گڈگورننس کونسل کا پہلا اجلاس ہوا جس میں عوام کے مسائل کے حل، سروس ڈلیوری میں بہتری اور گڈگورننس کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور حکومت کی کارکردگی کو موثر انداز میں عوام کے سامنے لانے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دوبرس میں صوبے کے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے محکموں میں بے پناہ اصلاحات کی گئی ہیں۔ دفتر بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جاکرزمینی حقائق خود دیکھتا ہوں۔ گڈگورننس کو یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی اور دائرہ کار کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایل ڈی اے میں اصلاحات کرکے عوام کو سہولت فراہم کی گئی ہے۔ لاہور ڈویژن کا ماسٹر پلان سے متعلقہ امور جلد طے کرے۔شہریوں کی سہولت کیلئے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں۔ عثمان بزدار نے سابق کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کے والد رفیق احمد لودھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...