فخر امام کی ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان کی زرعی معیشت ملک کے درآمدی سیکٹر میں اہم تبدیلی لا سکتی ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق سید فخر امام نے گزشتہ روز ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس دو طرفہ اجلاس میں زراعت اور مویشیوں کے امور پر باہمی دلچسپی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ایران برادر مسلمان ممالک کی حیثیت سے دوستانہ تعلقات سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام ثقافتی اور مذہبی تعلقات کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں جو صدیوں پر محیط ہے۔انہوں نے اظہار خیال کیا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے دونوں ممالک میں ٹڈی دل کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔پاکستان اور ایران ٹڈی دل کی صورتحال کے بارے میں معلومات شیئر کرتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک ایف اے او کے جنوبی مغربی کمیشن برائے ٹڈی دل(سویک) کا حصہ ہیں۔ سید فخر امام نے بتایا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی تعاون ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...