چوک میتلا( نامہ نگار) بکر منڈی ٹبہ سلطان پور میں بیوپاریوں اور خریداروں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔بکر منڈی میں محکمہ لائیوسٹاک محکمہ صحت، ریسکیو1122 اور بلدیہ اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ٹیکس انسپکٹر تحصیل میلسی چودھری محمد ارشد چوغطہ نے بکر منڈی ٹبہ سلطان پور میں انتظامات کی نگرانی کرنے موقع پر کیا۔