لاہور(خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری اطلاعات و ترجمان حمزہ شہباز عمران گورایہ نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ کٹ کیٹ خواتین کو سہولت فراہم کرنے والے کوخود شرم آنی چاہیے،انہیں شرم نہیں آتی کہ وہ خودکٹ کیٹ خواتین کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہوئے انہیں سہولیات فراہم کرتے ر ہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت شہباز شریف نے چائنہ سے حفاظتی کٹس منگوا کر پنجاب بھر کے ہسپتالوںبلکہ دیگر صوبوںمیں بھی ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اورہسپتالوں کے دیگر عملہ میں تقسیم کیں ، لیکن چوروں کے ٹولے حکمرانوں نے اربوں کاجو سامان منگوایا وہ خود ہی کھا گئے عوام مہنگائی کی وجہ سے مررہے ہیں۔
شہباز شریف نے کرونا کٹس منگوا کر تقسیم کیں:عمران نذیر،عمران گورائیہ
Jul 30, 2020