لاہور (پ ر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان سے پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکٹری جنگلات کیپٹن (ر) محمد آصف ، محکمہ جنگلات کی سینئر لیڈرشپ کی ٹیم، یو ایم ٹی شعبہ ایگری کلچر اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی کے ڈائر ریکٹر ڈاکٹر نعمان او چیف ایڈوائزر صدر یو ایم ٹی جنرل (ر) جاوید حسن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی محکمہ جنگلات کے ملازمین اور افسران کی صلاحیتوں میں اہم کر دار ادا کریگی۔