آخری سانس تک عقیدہ ختم نبوت پر پہرہ دیں گے:پیراعجاز اشرفی

لاہور(نامہ نگار خصوصی) عقیدہ ختم نبوت پر پہرہ آخری سانس تک جاری رہیگا۔تحفظ ختم نبوت کا عقیدہ ہمارا ایمان ہے۔ختم نبوت پر پہرہ 1400 سو سال سے جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار مجاہد ختم نبوت صاحبزادہ پیر اعجازاشرفی نے کیا۔پیراعجازاشرفی نے کہاقادیانی اسلام و پاکستان کے کھلے دشمن ہیں مزید پیراعجازاشرفی نے پشاور واقعہ کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا ہمارے آقا و مولا ؐکی شان میں گستاخی کرنے والوں کو بروقت سزا نہ ملے گی تو عاشقان رسولؐ کو تحفظ ناموس رسالت سے کون روک سکتا ہے۔ یہ سلسلے دور صحابہ سے جاری ساری ہیں۔ اسلئے اعلی اداروں کے ذمہ داران کو وفاداری صرف رسول اللہ کی ختم نبوت کے حوالے سے بنائے گئے آئین پاکستان سے ہی نبھانی ہو گی اسکا واحد حل منکرین ختم نبوت کو آئین پاکستان کے تحت فوری سزا پر عملدرآمد کرانا چاہیئے۔ورنہ بصورت دیگر ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...