میرپورخاص (رپورٹ فرحان علی)چیئرمین بلدیہ انجینئر کامران شیخ اور وائس چیئرمین فرید احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ کی بااثر سیاسی شخصیات اور کرپٹ سرکاری افسران کی ملی بھگت سے درپردہ مقاصد اور ذاتی مفادات کے لئے کھلے عام قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔عوامی نمائندوں کے علم میں لائے بغیر ٹھیکوں کی تقسیم آج بھی جاری ہے ۔میرپورخاص میں 1962ء سے مویشی منڈی منگل کے دن لگائی جاتی تھی، مویشی منڈی کی جبراًمنتقلی اور اوقات کار میں تبدیلی غیرمنصفانہ ہے۔