مسول اسپتال میرپورخاص، بچوں کے وارڈ میں داخل بچی مردہ قرار

میرپورخاص(رپورٹ فرحان علی) میرپورخاص کے علاقے کوس گھر کے رہائشی وقار کی نومولود بیٹی رحمت سول اسپتال میرپورخاص میں بچوں کے وارڈمیں زیر علاج تھی کو ڈاکٹر کامران نے مردہ قرار دیکر اسپتال سے ڈسچارج کردیا بچی کے ورثاء چھ گھنٹے کے بعد دوبارہ بچی کو زندہ حالت میں سول اسپتال لے آئے بچی کے ورثاء کا شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ زندہ بچی کو بغیرچیک کیئے مردہ قرار دیا گیا جب ہم بچی کو گھر لے گئے تو بچی زندہ تھی جس کے بعد اب ہم دوبارہ بچی کو اسپتال لے کر آئے ہیں اطلاع ملنے پر سول سرجن ڈاکٹر ہرچند رائے بچوں کے وارڈ میں پہنچے اور بچی کو دوبارہ اسپتال میں داخل کرنے کی ہدایت کی رابطہ کرنے پر سول سرجن نے بتایا واقعے کی انکوائری کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور ڈاکٹر کامران کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن