سپاٹ فکسنگ کیس، عمر اکمل کی سزا میں ڈیڑھ سال کمی، پھر اپیل کرونگا: کرکٹر

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر+ وقائع نگار خصوصی)سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں قومی کرکٹر عمر اکمل کی سزا تین سال سے کم کرکے ڈیڑھ سال کر دی گئی ہے۔ڈسپلنری پینل نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سال پابندی کی سزا سنائی تھی جس کیخلاف عمر اکمل نے پیل کی تھی۔13 جولائی کی واحد سماعت میں محفوظ کیا گیا فیصلہ گزشتہ روزآزاد ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے سناتے ہوئے عمر اکمل کی سزا آھی کردی۔عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال کی سزا سے مطمئن نہیں، وکلاء سے مشاورت کے بعد پھراپیل کریں گے۔ شکر ادا کرتا ہوں کہ سزا کم ہوئی، جو سزا رہ گئی ہے اس کو مزید کم کروانے کیلئے اپیل کریں گے۔ مجھ سے پہلے بھی بہت سے کھلاڑیوں نے غلطیاں کی ہیں، لیکن اتنی سخت سزا نہیں دی گئی۔ وکیل عمر اکمل نے کہا کہ فیصلہ اگرچہ ہماری توقعات کے برعکس ہے لیکن ایک اچھا فیصلہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...