اپیکا ملازمین کا گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج، بھوک ہڑتال

لاہور (سپیشل رپورٹر) مرکزی صدر ایپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چوہدری کی کال پر ملک بھر بشمول آزاد کشمیر ہر ضلع میں بھوک ہڑتال اور شدید احتجاج کیا گیا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 150% اضافہ کیلئے اور نجکاری کیخلاف ملک بھر کی طرح لاہور میں گورنر ہاؤس کے سامنے ہزاروں ملازمین نے بھوک ہڑتال اور شدید احتجاج کیا جسکی قیادت حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کی ۔ دیگر قائیدین کی قیادت میں لاہور کے تمام سرکاری ملازمین اور پاکستان ریلوے ملازمین نے اپنے محکمہ جات سے جلوسوں کی شکل میں شرکت کی۔ حاجی محمد ارشاد چوہدری نے اپنے خطاب میں آفیسرز کی طرح 150% تنخواہوں اور پنشن میں بلا امتیاز اضافہ کرنے، ہر قسم کی تفریق ختم کرنے، درجہ چہارم کے ملازمین کو سکیل 5 دینے، سکیل ریوائیز، ہاؤس رینٹ موجودہ تنخواہ پر دینے اور ہر قسم کی نجکاری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مطالبات منظور نہ کئے گئے تو 5 اگست کو ریلوے کا پہیہ جام ہوگا اور دیگر محکمہ جات میں مکمل ہڑتال اور تالا بندی ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...