لاہور (نامہ نگار) داتا دربارکے علاقے موہنی روڈ پر مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کی 12 سالہ بہن شدید زخمی ہوگئی، اسلامیہ سکول کے قریب کاشف نامی شخص اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔ مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے کاشف کی 6 سالہ بیٹی رانیہ اور 12 سالہ بیٹی ثانیہ ملبے تلے دب گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے دونوں زخمی بہنوں کو ملبے تلے سے نکال کر طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں 6سالہ رانیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی زخمی بہن ثانیہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد بچی کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بچی کی ہلاکت پر ماں کو غشی کے دورے پڑنے لگے اور علاقے میں سوگواری کی فضاء چھا گئی ہے۔
موہنی روڈ: مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 6سالہ بچی جاں بحق ، بہن زخمی
Jul 30, 2020