ریاض(اے پی پی) سعودی عرب نے سفری پابندیوں کے پیش نظر غیرملکیوں کے خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) ویزے میں تین ماہ کی مفت توسیع کر دی ہے۔ توسیع کی کارروائی خود کار نظام کے تحت انجام دی گئی ہے۔ الاخباریہ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ان غیر ملکیوں کے خروج و عودہ ویزے میں تین ماہ کی مفت توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے کی ہے۔