واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی علاقائی ترجمان جیرالڈائن گریفتھ نے اپنے ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ ایرانی حکومت اپنے پڑوسی ممالک کو ڈرانے دھمکانے کے لیے اپنے کٹھ پتلی عناصر کو استعمال کرنے کی پالیس پر عمل پیرا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع ضروری اور امریکا کی اولین ترجیح ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی وزیر برائے امور خارجہ مائیک پومپیو اور ایران کے لیے امریکی خصوصی مندوب برائن ہک کے دورے کا مقصد ایران کی طرف سے خطے کے ممالک کو درپیش خطرات پر قابو کی حکمت عملی طے کرنا ہے۔ انہوں نیباور کرایا کہ واشنگٹن ایران کی طرف سے کیے گئے ہتھکنڈوں کا مطالعہ کر رہا ہے اور ہم اس کا مناسب جواب دیں گے۔عراق کے حوالیسے بات کرتے ہوئے امریکی حکومت کی ترجمان نے کہا کہ بغداد حکومت کے ساتھ واشنگٹن کی شراکت مضبوط اور گہری ہے۔قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ایران پر اسلحہ کی پابندی ختم کرنے سے خطے میں تناؤ بڑھے گا۔
ایران کی طرف سے ہتھکنڈوں کا مناسب جواب دینگے: امریکہ
Jul 30, 2020