لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) فارمولا ون کے لیجنڈ ڈرائیور مائیکل شوماکر بھی اعصام الحق کی ’سٹار اگینسٹ ہنگر‘ مہم میں شامل ہوگئے۔ جرمن ڈرائیور نے اپنی دستخط شدہ کیپ مستحق پاکستانیوں کی امداد کیلئے عطیہ کردی۔مائیکل شوماکر کی دستخط شدہ کیپ کی بیس پرائز 10 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ٹینس سٹار اعصام الحق کی سٹار ’اگینسٹ ہنگر‘ مہم میں متعدد انٹرنیشنل سٹارز حصہ ڈال چکے ہیں۔