لندن(پی پی آئی)انگلینڈ کے تیزگیند باز اسٹیورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ سو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے دنیا کے ساتویں بالر بن گئے ہیں۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں دس وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو سیریزجتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔اسٹیورٹ براڈ ساتھی باؤلر جیمز اینڈرسن کے بعد پانچ سو وکٹیں حاصل کرنیوالے دوسریانگلش گیند باز ہیں۔34 سالہ براڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کریگ بریتھویٹ کی وکٹ حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800 ٹیسٹ وکٹیں سری لنکن اسپنر متھایا مرلی دھرن نے حاصل کر رکھی ہیں۔آسٹریلین بالر شین وارن708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، بھارتی اسپنر انیل کمبلے 619 وکٹوں کیساتھ تیسرے،انگلش پیسر جیمز اینڈرسن 589 وکٹوں کیساتھ چوتھے، آسٹریلین فاسٹ باؤلر گلین میگراتھ 563 کیساتھ پانچویں اور ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر کورٹنی واش 519 وکٹوں کے ساتھ چھٹے نمبر ہیں۔اسٹیورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے والے 7ویں کھلاڑی ہیں اور انہوں نے 140ویں ٹیسٹ میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔