کراچی (اسٹاف رپورٹر)واٹربورڈافسران کو پیشہ وارانہ فنی وتیکنیکی تربیت فراہم کی جائے گی ، ملازمین واٹربورڈ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے اسے شہر ی خدمت کیلئے بھرپورانداز میں بروئے کار لایاجائے گا،شہریوں کودرپیش فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے دیرپا حل کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں ، بروقت مرمت اور مناسب دیکھ بھال سے و اٹربورڈ کی مشینری کی طبعی عمر اور استعدار کار میں اضافہ کیا جائے،اعلی افسران وقت کی پابندی کو شعار بنائیں ، قواعد وضوابط پر عمل کرکے ماتحت عملہ کیلئے مثال بنیں ،یہ بات واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد محمود شیخ نے ایم ڈی سیکریٹریٹ میں منعقدہ افسران وانجینئرز کے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ فراہمی ونکاسی آب کے جاری کاموں کے معیار کی جانچ پڑتال کی جائے ،تمام سپرنٹنڈنگ انجینئر ز اپنے متعلقہ علاقوں کے منتخب نمائندگان سے میٹنگ کرکے فراہمی ونکاسی آب کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں اور شہریوں کو بہتر فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی کیلئے مفصل رپورٹ آئندہ 24گھنٹوں کے اندر ایم ڈی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جائے، انہوں نے کہا کہ واٹربورڈاپنے افسران کو پیشہ وارانہ فنی وتیکنیکی تربیت فراہم کرے گا ، ملازمین واٹربورڈ کی صلاحیتوں کو شہر ی خدمت کیلئے بھرپورانداز میں بروئے کار لایاجائے گا،ایم ڈی واٹربورڈ نے افسران سے کہا کہ وہ جونیئر افسران کو اپنے تجربات سے مستفید کریں تاکہ وہ بھی مستقبل میں شہر کی خدمت بھرپور انداز میں کرسکیں ،اس موقع پرایم ڈی واٹربورڈ نے شہر کے نظام نکاسی آب کو بہتر بنانے کیلئے کورنگی سیوریج پمپنگ اسٹیشن کو 54انچ قطر کی لائن سے منسلک کرنے سمیت دیگر اہم کاموں کی منظوری دی ۔