کراچی (نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم کی صدارت میں کراچی زون رابطہ کمیٹی کا اھم اجلاس فنکشنل لیگ ھاؤس کراچی میں منعقد ہو۔ا اجلاس میں کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ اور تمام رابطہ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی اجلاس میں کراچی میں تنظیمی معاملات ،آنے والے بلدیاتی انتخابات کے الیکٹرک اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی شہریوں سے کی جانے والی زیادتیوں سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالیں گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید الاضحی کے بعد کے الیکٹرک اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی اور شہریوں سے کی جانیوالی زیادتیوں کے خلاف بہرپور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا کراچی شہر کو لاوارث نہیں سمجھا جائے پیر صاحب پگارا کی واضع ہدایات ہیں کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور آواز اٹھائی جائے، انہوں نے کہا کے کراچی شھر میں معمولی بارش نے سندھ حکومت اور شہری حکومت کی نااہلی اور کرپشن کو ظاہر کردیا ہے، ابھی تک گھروں اور علاقوں سے برساتی پانی کا اخراج نہیں ہوسکا ہے، جس کی ہم پرزور الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں،سردار عبدالرحیم نے کراچی زون رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لیے تیاریاں شروع کردیں اور عوام سے رابطہ رکھا جائے اور شہریوں کے مسائل کی نشاندھی اور حل کے لیے سفارشات مرتب کی جائے اور عید الاضحی کے بعد کے الیکٹرک اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی زیادتیوں کے خلاف بہرپور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کے ہم کراچی شہر سے نفرت اور بٹوارے کی سیاست کا خاتمہ کردیں گے اور حقیقی معنی میں شہریوں کی نمائندگی کریں گے کراچی زون کے کنوینر ارشد شر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کراچی شہر میں بہرپور طریقے سے حصہ لیا جائیگا کارکنان تیاریاں کرلی انہوں مزید کہا کہ کراچی شہر میں عید سے عوامی رابطہ مہم شروع کر دیا جائے گا۔
مسلم لیگ فنکشنل سندھ نے عید بعد احتجاج کا اعلان کردیا
Jul 30, 2020