کراچی (کامرس رپورٹر ) چار سال کے دوران اے ٹی ایمز پر ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے کی گئی ٹرانزیکشنز کی تعداد میں 101 فیصد جبکہ مالیت میں 110 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سال 2016ء تا 2019ء کے دوران فی اے ٹی ایم اور فی برانچ ڈیپازٹس اکائونٹس کی تعداد میں بالترتیب 62 فیصد اور 81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح چار سال میں ای بینکنگ ٹرانزیکشنز کی تعداد میں 112 فیصد جبکہ مالیت میں 152 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ای بینکنگ کے صارفین کی تعداد بھی 71 فیصد تک بڑھی ہے۔ مزید برآں گذشتہ چار سالوں میں کریڈٹ کارڈز کی ٹرانزیکشنز کی تعداد 18 ملین سے 39 ملین تک پہنچ گئی اور شرح میں 118 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ای بینکنگ کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور کووڈ۔19 کی وبا کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔