سعودیہ کے قہوہ خانوں اور ریستورانوں میں رقم کی ادائیگی آن لائن ہوا کرے گی

Jul 30, 2020

ریاض(پی پی آئی)سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب قہوہ خانوں اور ریستورانوں میں رقم کی ادائیگی آن لائن ہوا کرے گی۔پی پی آئی کے مطابق آن لائن ادائیگی کا مطلب یہ ہے کہ اب وہاں نقد رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ گاہک اپنے بل کارڈ کے ذریعے ادا کریں گے۔محکمے نے وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب میں موجود تمام قہوہ خانوں، کیفے ٹیریا، بوفے، تازہ مشروبات فروخت کرنے والی دکانوں، آئس کریم پارلرز، کافی شاپس اور فاسٹ فوڈ کے ریستوران کی انتظامیہ کارڈ کے ذریعے ہی رقم وصول کرے گی۔

مزیدخبریں