کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید209پوائنٹس کے اضافے سے38836.27پوائنٹس کی بلندسطح پرپہنچ گیاجب کہ46.5 فی صدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت21ارب5کروڑ70لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 28.90فیصد زائدرہا ۔گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی برقرار رہی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 39ہزارکی نفسیاتی حد بحال ہوگئی بعد ازاں مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 209 پوائنٹس کے اضافے سے38836.27پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گذشتہ روزمجموعی طور پر400کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے186کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ183میں کمی اور31کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت72 کھرب 14 ارب 26کروڑ87لاکھ روپے سے بڑھ کر 72 کھرب 35 ارب32کروڑ57لاکھ روپے ہوگئی۔
انڈیکس 38836 پر بند ، سرمائے میں 21 ارب کا اضافہ
Jul 30, 2020