بہاولپور (بیورو رپورٹ) ڈی ایچ اے بہاولپور اور Roots IVY International Schoolکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس معاہدے کے مطابقDHA میںRoots IVY International School کا قیام عمل میںلایا گیا ہے۔ تقریب کی مہمان خصوصی بیگم لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان کمانڈر بہاولپور کور تھیں۔ دیگر مہمانان گرام میں خدیجہ مشتاق CEO، Roots IVY International School، کرنل ریٹائرڈ مشتاق رسول چوہدری، CEO روٹس سکول سسٹم، عمر شوکت خان، ڈائریکٹر Roots IVY International School، صاحبزادہ قمر زمان عباسی شریک تھے۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بہاولپور بریگیڈئر محمد عثمان نے کہا کہ ڈی ایچ اے بہاولپور میں Roots IVY International School کے قیام سے اہلیان بہاولپور کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ مزید برآں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ شوکت خانم میموریل ہسپتال پر جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ تعلیمی کاوشوں کے علاوہ حال ہی میں DHA Shooting Club، کمرشل مارکیٹ اور بنک کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔ سنٹرل پارک، ڈانسنگ فائونٹینز(Dancing Fountains) اور فوڈ پارک کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور سوئی گیس کی دستیابی جیسے اہم منصوبہ جات پر تیز ترین ترقیاتی کام ڈی ایچ اے بہاولپور کی انتظامیہ کی سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔