رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں چاروں تحصیلوں کے میل‘ فی میل ڈپٹی ڈی ای اوز اور ڈی ای او سکینڈری ملک مختار حسین نے شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمداظہر خان نے تمام آفیسران پر یہ بات زور دے کر کہی کہ سکولوں میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری کویقینی بنایاجائے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ بچوں کی انرولمنٹ پرتوجہ دی جائے اورزیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرایاجائے۔ تمام ڈپٹی ڈی ای اوز سکولوں کے وزٹ کے دوران اپنی سرگرمیوں کی ویڈیو بنا کر بھیجیں ۔ تمام ڈپٹی ڈی ای اوز نے اپنی اپنی تحصیلوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔