بہاولپور (نمائندہ خصوصی)بی وی ایچ ‘سینئر ڈاکٹرزنے ہسپتال کوسیرگاہ میں تبدیل کردیا شعبہ جلد کے ڈاکٹرز نے وارڈ میں آنا مذاق بنارکھا ہے اپنی مرضی سے آتے ہیں اورمرضی نہ ہوتوآتے ہی نہیںہیں شہریوں نے بتایا کہ شعبہ جلد کے مریض خوارہوچکے ہیں شعبہ جلد کے ڈاکٹررضوان ملک دس بجے آتے ہیں جبکہ ڈاکٹر منصور مبارک گیارہ بجے سے بارہ بجے کے درمیان تشریف لاتے ہیں اورالٹے قدموں ہی واپس چلے جاتے ہیں جس کے باعث دور درازعلاقوں سے آنے والے مریضوں کوسخت پریشانی اوردشواری کاسامناکرناپڑتاہے شہریوں نے پرنسپل کیواے ایم سی ‘ ایم ایس بی وی ایچ بہاول پورسے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بہاولپور، بی وی ایچ ‘سینئرڈاکٹرزنے ہسپتال کوسیرگاہ میں تبدیل کردیا
Jul 30, 2020