حکومت کی کلبھوشن یادوسے ہمدردی سمجھ سے بالاتر، نیر بخاری

Jul 30, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ جمہوریت کا طے شدہ اصول ہے کہ پارلیمنٹ سے قانون سازی قومی مفاد کو ترجیح اول بنا کر اجتماعی معاملات کو مد نظر رکھ کر کی جاتی ہے پی ٹی آئی حکومت کی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے مجرم کلبھوشن یادوسے ہمدردی سمجھ سے بالاتر اور ملک و ملت کیلئے انتہائی تشویشناک ہے نیر بخاری نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکے حوالے سے خصوصی قانون سازی ملک کے جمہوری تشخص اورپارلیمنٹ کی ساکھ مجروح کرے گی حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بنیں انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے اساتزہ اکرام اور معصوم طلبا کی روحیں انصاف کے لئے بے جین اور لواحقین مجرمرموں کو نشان عبرت بنتا دیکھنا چایتے ہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے اساتزہ اور بچوں کے قاتل اور عمران کے سہولت کار احسان اللہ احسان کو بھگانا ملک سیغداری ہے نیر بخاری نے کہا کہ دہشتگردوں کے ہمدرد کابینہ میں بیٹھے ہیں ایف اے ٹی ایف میں جان بوجھ کر کیس کمزور کیا گیادنیا نا اہل کپتان کی بات کو سنجیدہ نہیں لیتی سیکرٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے کہ احتساب سب کا اور یکساں ہونا چاہئے اس پر کوئی دو رائے نہیں۔

مزیدخبریں