برطانیہ، بھارت کےزیرتسلط جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکروانےمیں اپناکرداراداکرے:ورچوئل کانفرنس

Jul 30, 2020 | 11:43

ویب ڈیسک

کورونا وائرس اور بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں کشمیر میں ایک سال سے جاری انسانی بحران کے بارے میں برطانیہ کے میئرز' ڈپٹی میئرز اور کونسلروں کی ورچوئل کانفرنس ہوئی۔
کانفرنس کا مقصد عالمی برادری کو بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محصور کشمیریوں کی زندگیوں پر کرونا وائرس کے تباہ کن اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر کی صورتحال کو تباہ کن قرار دیا۔
ورچوئل کانفرنس کے شرکاء نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے میں اپنا کردار اداکرے۔
کانفرنس کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کاعزم ظاہر کیا جس کا وعدہ اقوام متحدہ نے کشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کررکھاہے۔

مزیدخبریں