عثمان بزدار نے پنجاب میں انڈر گرانڈ واٹر اسٹوریج منصوبے شروع کرنے کی منظوری دے دی

Jul 30, 2020 | 12:45

ویب ڈیسک

وزیراعلی پنجاب نے برساتی پانی کا انڈر گرانڈ اسٹوریج پراجیکٹ دیگر شہروں میں بھی شروع کرنے کی منظوری دے دی، برساتی پانی کو صاف کر کے پینے کے قابل بھی بنایا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں برساتی پانی کا انڈر گرانڈ اسٹوریج پراجیکٹ کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلی نے دیگر شہروں میں بھی شروع کرنے کی منظوری دے دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور سمیت بڑے شہروں میں انڈر گراﺅنڈ ٹینک بنائے جائیں گے، ذخیرہ کئے گئے پانی کو ہارٹی کلچر کیلئے استعمال کیا جائے گا، برساتی پانی کو صاف کر کے پینے کے قابل بھی بنایا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں 14 لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کیلئے اسٹوریج ٹینک بنایا ہے، لیرک کالونی سے گلشن راوی تک سیوریج لائن بچھائی جائے گی، منصوبے پر 14 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور میں سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ واساز کے بزنس پلان تیار کر لیے گئے ہیں۔ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام منصوبے کو جلد شروع کیا جائے گا.

مزیدخبریں