ڈی آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمد خان کاعید الضحی سے قبل کیمپ جیل لاہور کا دورہ ،اسیران کے لواحقین کے مسائل سنے

 ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن  ملک مبشر احمد خان نے عید الضحی سے قبل کیمپ جیل لاہور کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ویٹنگ شیڈ، ملاقات شیڈ اور انتظار گاہوں کا وزٹ کیا۔اسیران کے لواحقین بالخصوص مرد وخواتین جو اپنے پیاروں کی ملاقات کے لئے آئے ہوئے تھے کے مسائل سنے۔ڈی آئی جی جیلزلاہور ریجن نے موقع پر ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سپرنٹنڈنٹ جیل خود ملاقات ایریا کی نگرانی کریں گے اورکرونا وائرس کے پیش نظر ملاقات بمطابق ایس او پیز کے تحت کروانے کا انتظام کریں گے۔ملک مبشر احمد خان نے کہا کہ اگرکوئی ملازم  رشوت یا بخشیشں لیتا پایا گیا۔تو اس کو نوکری سے نکال دیا جائے گا۔سپرنٹنڈنٹ جیل رہائیوں کے عمل کی بھی خود  موجود  رہ کر نگرانی کرے گا۔

انہوں نے لاہور ریجن کی تمام جیلوں کے آفیسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے۔تمام آفیسران عید الضحی کی نماز اپنی اپنی جیلوں پر اسیران کے درمیان ادا کریں گے اورڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن