حکومت پنجاب نے عید الاضحی کے بعد 3اگست سے سرکاری محکموں کے ٹائمنگ کا اعلان کر دیا

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے عید الاضحی کے بعد 3اگست سے سرکاری محکموں کے ٹائمنگ کا اعلان کر دیا ہے ۔کرونا کی وجہ سے جو اوقات کار تبدیل کئے گئے تھے اس کو ختم کر دیا گیا ہے، اب عید کے بعد سے سرکاری دفاتر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہونگے۔ جبکہ جن دفاتر میں ہفتہ چھ دن کام ہوتا ہے وہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہونگے۔ جمعہ کے روز ان دفاتر میں9 بجے سے 1 بجے تک کام ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن