حکومت پنجاب نے ماتحت عدلیہ کے یوٹیلٹی الاونس میں تقریبا 100 سے 300 فیصد تک اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور ( سپیشل رپورٹر)  حکومت پنجاب نے ماتحت عدلیہ کے یوٹیلٹی الاونس میں تقریبا 100 سے 300 فیصد تک اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق ماتحت عدلیہ میں کام کرنے والے گریڈ 1 سے گریڈ 6 تک کے ملازمین کا یوٹیلیٹی الاونس جو 3 ہزار روپے ماہانہ تھا اس کو بڑھا کر 6 ہزار کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 7 سے گریڈ 9 تک کا الاونس 4 ہزار سے 6 ہزار کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 9 سے گریڈ 14 تک یوٹیلٹی الاونس بڑھا کر 4 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 15 کا یوٹیلٹی الاونس 4 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 16 کا یوٹیلٹی الاونس 4 ہزار سے بڑھا کر 14 ہزار کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 17 کا یوٹیلٹی الاونس 5 ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 18 کا یوٹیلٹی الاونس 5 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کا یوٹیلٹی الاونس 8 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کا یوٹیلٹی الاونس جو 8 ہزار تھا اس کو بڑھا کر 30 ہزار ماہانہ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن