لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے ماتحت عدلیہ کے یوٹیلٹی الاونس میں تقریبا 100 سے 300 فیصد تک اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق ماتحت عدلیہ میں کام کرنے والے گریڈ 1 سے گریڈ 6 تک کے ملازمین کا یوٹیلیٹی الاونس جو 3 ہزار روپے ماہانہ تھا اس کو بڑھا کر 6 ہزار کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 7 سے گریڈ 9 تک کا الاونس 4 ہزار سے 6 ہزار کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 9 سے گریڈ 14 تک یوٹیلٹی الاونس بڑھا کر 4 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 15 کا یوٹیلٹی الاونس 4 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 16 کا یوٹیلٹی الاونس 4 ہزار سے بڑھا کر 14 ہزار کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 17 کا یوٹیلٹی الاونس 5 ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 18 کا یوٹیلٹی الاونس 5 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کا یوٹیلٹی الاونس 8 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کا یوٹیلٹی الاونس جو 8 ہزار تھا اس کو بڑھا کر 30 ہزار ماہانہ کر دیا گیا ہے۔
حکومت پنجاب نے ماتحت عدلیہ کے یوٹیلٹی الاونس میں تقریبا 100 سے 300 فیصد تک اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
Jul 30, 2020 | 20:56