کنٹونمنٹ بورڈ زالیکشن ، 173امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

راولپنڈی(محبوب صابر)راولپنڈی چھاونی کے علاقوں پر مشتمل دونوں کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی اور چکالہ میں ہونیو الے انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، ق لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدوارں نے 20 وارڈوں کے لیے مجموعی طور پر 173امیداروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ،آج  بروز جمعہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی حتمی لسٹیں آویزاں کی جائیں گی ،جبکہ 3اگست تک کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا ،رپورٹ کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ سے 128امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے جن میں سے ایک 107نے اپنے کاغذات جمع کرادیے ہیں ،دوسری جانب چک لالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی 10 وارڈوں کے لیے مجموعی طوور پر104امیدواروں نے کاغذات  حاصل کئے تھے جن میں سے صرف 66نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ،انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی وصولی 25 جولائی تک جاری کیئے گئے ، 26 سے 29 جولائی کاغذات نامزدگی جمع ہونگے،30 جولائی کو امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی

ای پیپر دی نیشن