پی ٹی سی ایل کاوہیل کلائوڈ ٹیکنالو جیز کے ساتھ تذویراتی معاہدہ

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)  پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے اپنیمشن کریٹیل چارجنگ اور بلنگ پلیٹ فارم کی ٹرانسفارمیشن کیلئے وہیل کلائوڈ ٹیکنالوجیز کے ساتھ ایک تذویراتی معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ندیم خان ، قائم مقام سی ای او ، اور گروپ سی ایف او، پی ٹی سی ایل اور یوفون اور چن ژیائو وائی ، صدر جنوبی ایشیاء ، وہیل کلائوڈ ٹیکنالوجیز نے اسلام آباد میں پی ٹی سی ایل کے ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب کے دوران معاہدہ پر دستخط کئے۔ جعفر خالد، گروپ سی ٹی آئی او ( ڈویلپمنٹ)، پی ٹی سی ایل اور یوفون ،سعد ایم وڑائچ، گروپ سی ٹی آئی او (آپریشنز)، پی ٹی سی ایل اور یوفون، ایاز احمد، نائب صدر، وہیل کلائوڈ ٹیکنالوجیز، پاکستان نے دونوں کمپنیوں کی سینئر قیادت کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن