اسلام آباد(نا مہ نگار)شیل پاکستان لمٹیڈ، اْوبراور معاون کے درمیان جدید فیول مینجمنٹ سولوشن کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت کیشیو فنانشل سروسز کے ذریعے اْوبر پارٹنرڈرائیورز کو بے مثال فیچرز والافیول مینجمنٹ سولوشن فراہم کیا جائے گا۔اِس تعاون کی صورت میں، اوبر پارٹنر ڈرائیورز کو کیشیوفنانشل سروسز کے معاون کے ذریعے فیول فنانسنگ تک رسائل حاصل ہو گی تاکہ وہ شیل اسٹیشنز پر اپنی موبیلٹی کی ضرورتیں پورا کر سکیں۔ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے فنانسنگ اور انفرادی شیل فلیٹ کارڈز کے ذریعے اوبر پارٹنر ڈرائیورز شیل فیول اسٹیشنوں پر باسہولت آفرز کی وسیع رینج سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس آفر کو لیوبریکنٹس اور کار واش پر بھی غیر معمولی ڈسکاؤنٹس کے ذریعے بھرپور بنایا گیا ہے جن کے ساتھ دیگر زبردست پروموشنز میں شرکت کے مواقع بھی دستیاب ہیں۔شیل فلیٹ کارڈزوَن اسٹاپ سولوشن فراہم کرتے ہیں تاکہ مہارت اور ٹولز کی وسیع رینج کی مدد سے فلیٹ کا انتظام زیادہ عمدگی سے اور مؤثرانداز میں کیا جا سکے۔ سڑک پر ایک بااعتمادپارٹنر ، اور انگلیوں پر دستیاب اسمارٹر معلومات کے ذریعے کے طور پر ، شیل فلیٹ کارڈ کے ساتھ کسٹمرز اپنے فلیٹ کی کارکردگی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
شیل، اوبر اور معاون کے ما بین جدید فیول مینجمنٹ سولوشن کے لئے معاہدہ
Jul 30, 2021