شہر میں غیرقانونی تعمیرات  منہدم وسربمہر

کراچی  (اے پی پی):سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل  اورایسٹ کے مختلف علاقوں میں اضافی منزلوں،پورشنزاوراستعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیا۔ جمعرات کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لیاقت آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر 3/913 ، اورپلاٹ نمبر 1/369،پرتیسری منزل اورپلاٹ نمبر 63/1،سی ایریالیاقت آبادپر پانچویں منزل کی آرسی سی چھتوں اور پارٹیشن دیواروں جبکہ پلاٹ نمبر 81عثمانیہ سوسائٹی کی عقبی جانب گرائونڈفلورتادوسری منزل کی تعمیرات اور تیسری منزل کومنہدم کردیا۔دریں اثنا نارتھ ناظم آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر A-452،بلاک J،پر گرائونڈاورپہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پر تعمیرات ،دوسری منزل کی دیواروں اور آرسی سی کالمزکومنہدم کرایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن