کراچی (نیوز رپورٹر) سپلا ٹائم اسکیل گروپ نے جا معہ کراچی کے وائس چا نسلر کولکھے گئے خط میں کووڈ 19 کی موجودہ صورت حا ل میں ڈگری کلا س (بی ایس سی ،بی اے) کے طلبا ء کے ا متحا نات کے انعقاد اور محکمہ تعلیم حکو مت سندھ کی جا نب سے نویں جما عت سے با رہویں جما عت تک کے طلبا ء کے لیے دی جا نے والی پرو مو شن پا لیسی کے مطا بق ڈگری کلا سز(بی ایس سی ،بی اے اور بی کا م) کے تما م طلبا ء کے لیے بھی اضا فی ما رکس دیے جا نے کے لیے فوری طور پر کو ئی ٹھوس پا لیسی مرتب کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔سپلا ٹا ئم اسکیل گروپ کے چیئر مین محمد ظفر یا ر خا ن ( سینیٹر جا معہ کراچی) نے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ عا لمی وبا ء کووڈ 19 کی وجہ سے ڈگری کلا س کے طلبا ء کے امتحانا ت میں پہلے ہی کا فی تا خیر ہو چکی ہے اورطلبا ء بھی ذہنی اذیت کا شکا ر ہیں اس لیے ضروری ہے کہ امتحا نی عمل جلد مکمل کیا جا ئے تا کہ کا میاب طلباء جا معا ت میں آنے والے پوسٹ گریجویٹ کے داخلوں کے لیے اہل ہو سکیں۔
سپلا ٹائم اسکیل گروپ کا وی سی جامعہ کراچی کو خط
Jul 30, 2021