شکارپور (نامہ نگار) لکھی غلام شاہ کے قریب شکارپور سکھر قومی شاہراہ پر جتوئی برادری کے لوگوں کا پولیس کی جانب سے آئے روز بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا. جتوئی برادری سے متعلقہ بزرگوں، بچوں اور خواتین سمیت سیکڑوں مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کرکے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ کئی گھنٹوں کے دھرنے کے باعث دونوں جانب کی ٹریفک معطل رہنے سے شدید گرمی میں مسافروں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ جتوئی اور جعفری فریقین کے درمیان جاری تنازعہ کو پولیس نے کمائی کا ذریعہ بنا دیا ہے جس پر جعفری برادری سے رشوت ستانی کے عیوض ہمارے گھروں پر چڑھائی کرکے چادر اور چاردیواری کا تقدس پائمال کیا جارہاہے۔
شکارپور،جتوئی برادری پولیس مظالم کیخلاف قومی شاہراہ پردھرنا
Jul 30, 2021