اسلام آباد (نامہ نگار)وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انسدادپولیو مہم 2سے 6اگست تک 68اضلاع میں ہوگی۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے،رواں سال ایک کیس رپورٹ ہو ا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہم کا ہدف حاصل کریں گے۔