لاہور (کامرس رپورٹر) ایک ہفتے میں سٹیٹ بنک کے ذخائر میں 22 کروڑ دس لاکھ ڈالر اور کمرشل بنکوں کے ذخائر میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی ہوگئی۔ سٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے ذخائر میں 22 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔ جس سے زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 5 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 17 ارب 82 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
سٹیٹ بنک کے ذخائرمیں 22کروڑ10لاکھ ڈالر کمی
Jul 30, 2021