سی ڈی اے افسر کی چیئرمین کے خلاف درخواست بدنیتی قراردیتے ہوئے مسترد

Jul 30, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ڈی جی ڈیزائن سی ڈی اے ایاز خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی اوردرخواست گزار ایاز خان کو عدالتی وقت ضائع کرنے پر 50 ہزار جرمانہ عائد کردیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت سے جاری فیصلہ میں عدالت نے سی ڈی اے افسر کی چیئرمین عامر علی احمد کے خلاف درخواست بدنیتی قراردیتے ہوئے کہاکہ چیئرمین سی ڈی اے نے مس کنڈکٹ پر افسر ایاز خان کو شو کاز نوٹس جاری کیا، افسر نے تقرری چیلنج کردی،عدالت نے سی ڈی اے کو جرمانے کی رقم ڈی جی ایاز خان کی تنخواہ سے کٹوتی کرنے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں