کراچی: پھنسے جہاز سے ایندھن نکال لیا گیا‘ امیر البحر کا فضائی  معائنہ 

Jul 30, 2021

اسلام آباد/ کراچی (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے ساحل پر پھنسے  جہاز سے سارا فیول نکال لیا گیا مشیر میری ٹائم محمود مولوی کے مطابق جہاز نکالنے کیلئے تین سپیشل ٹگ آئندہ چند روز میں کراچی پہنچیں گے جہاز نکالنے کیلئے پہنچنے والا ٹگ خراب ہونے پر پورٹ پر کھڑا ہے جہاز کے مالک نے جہاز کے معاملات دیکھنے کیلئے اپنا ایجنٹ مقرر کر دیا ہے جہاز نکالتے ہوئے نقصان پہنچا تو ذمے داری کمپنی کی ہوگی۔ ادھرپاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ریسکیو آپریشن کیا ، ترجمان کے مطابق  ایم وائی سواری ایچ  بھارتی شہر کاندلہ سے صومالیہ جا رہا تھا ،180کلو میٹر دور جنوب میںجہاز کے 18 رکنی عملے کو بچانے کیلئے لائف رافٹس بھی فراہم  کی گئیں۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کراچی کلفٹن ساحل پر پھنسے  تجارتی جہاز ہینگ ٹونگ کا فضائی معائنہ کیا۔ اس کا مقصد جہاز سے ایندھن نکالنے کے عمل کا جائزہ لینا تھا۔ ایندھن نکالنے کا فیصلہ آبی آلودگی کے خطرات کی روک تھام کے پیش نظر کیا گیا۔

مزیدخبریں