بیجنگ (شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلراور وزیر خارجہ وانگ یی 5 اگست کو کوویڈ- 19 ویکسین تعاون سے متعلق بین الاقوامی فورم کے پہلے اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ڑائو لی جیان نے جمعرات کو بتایا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اس اجلاس کا مقصد کوویڈ-19 ویکسین کے حوالے سے تعاون کومضبوط کرنا اور ویکسینز کی مساوی اور مناسب تقسیم کو فروغ دینا ہے۔ ڑائو نے بتایا کہ اجلاس میں متعلقہ ممالک کے وزرا، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندگان اور کاروباری نمائندوں سمیت تقریبا 30 پارٹیاں شرکت کریں گی۔ترجمان نے بتایا کہ اجلاس کے حوالے سے جمعرات کو چین اور فورم میں شرکت کرنے والی ویکسین کمپنیوں کے مابین بین الاقوامی تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔